تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیہی ہے۔ڈی پی او چکوال منیر مسعودمارتھ

چوآسیدن شاہ (طلحہ فاروق)ڈی پی او چکوال منیر مسعودمارتھ نے کہا ہے کہ پولیس اورپریس کا دامن چولی کا ساتھ ہے ضلع چکوال میں میری موجودگی میں تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے اور انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیہی ہے چوآسیدن شاہ کے صحافی ملک عظمت حیات کے خلاف مقامیTMOچوآسیدن شاہ اورTORکی جانب سے درج کرائی جانے والی FIRنمبر29کی انکوئری مکمل میرٹ پر کی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے چوآسیدن شاہ پریس کلب کے چیئرمین سید طلحہ فاروق اور اُنکے ساتھ شامل وفدسے خصوصی ملاقات میں کہی جس میں ملک طاہر نذیر، سید ذوالفقار حسین شاہ، ملک نوید اشرف شامل تھے انھوں نے اس موقعہ پر تھانہ چوآسیدن شاہ کے SHOملک احسان الہٰی کو فوری طور پر ہدایات جاری کیں اور کہا کہ چوآسیدن شاہ کے صحافی ملک عظمت حیات کے خلاف مقامیTMOچوآسیدن شاہ اورTORکی جانب سے درج کرائی جانے والی FIRنمبر29کی انکوئری جائے وقوعہ پر جاکر اوراصل حقائق کی روشنی میںFIRکی بابت فیصلہ میرٹ پر کریںDPOچکوال نے چوآسیدن شاہ پریس کلب کے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع چکوال میں میری موجودگی میں تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے اور اس انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیہی ہے۔