انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر چکوال کے قصبہ کھودے میں انسایت سوز واقعہ

چکوال کے موضع کھودے میں دوشیزہ سے موبائل پر رابطہ رکھنے کے الزام میں قریبی گاؤں منوال کے رہائشی محمد خان نامی نوجوان کو پکڑ کر درجنوں افراد کا بے رحمانہ تشدد،لڑکی کے باپ، بھائیوں اور کزنز کی ایماپرمحمد خان کے گلے میں رسی ڈال کر گلہ دبانے کی کوشش کی گئی، ایک سائیڈ کی مونچھ،ایک سائیڈ کی بھنویں اور سر کے بال صاف کر دئے گئے۔ نوجوان کو برہنہ کر کے د رخت کے ساتھ با ندھ دیا گیا اور نازیبا و اخلاق سوز حرکات کی گئیں اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی،صدر پولیس چکوال نے مدعی محمد خان ولد ظفر علی کے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او چکوال کی ہدایات پرپولیس نے چھاپہ مار کرپانچ مرکزی ملزمان جس میں لڑکی کا باپ اور بھائی بھی شامل ہیں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔