منی ٹرک ایسوسی ایشن نے اچانک بھون چوک کو بلاک کر دیا

چکوال ۔منی ٹرک ایسوسی ایشن اور شاہ زور ہنڈائی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے آج اچانک سکولوں میں چھٹی کے وقت بھون چوک کو بلاک کر دیا۔آنے جانے والے تمام راستے ٹریفک کی وجہ سے مکمل بند ہو گئے۔شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر لمبے لمبے لائینیں لگ گئی۔ٹرک ایسوسی ایشن اور ہنڈائی گاڑیوں کے مالکان کا مطالبہ تھا کہ بلدیہ چکوال میں بغیر کسی نوٹس کے ہمارے اڈووں پر گہرے کھڈے کھو د دیے ہیں اور ہمیں کوئی متبادل گاڑی کھڑی کرنے کے لیے جگہ فراہم نہیں کی گئی۔جس سے ہمارے کاروبار کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ۔مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس نے مذاکرات کر کے ٹریفک کو بحال کر دیا۔اور گاڑیوں کے مالکان کو بلدیہ چکوال کے چیئرمین کے دفتر میں احتجاج ریکارڈ کرانے کی رائے دی گئی۔