چکوال. تھانہ صدر کے علاقہ لکھوال ڈیم سے بوری بند نعش برآمد

چکوال۔ نواحی قصبہ لکھوال ڈیم میں ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش ملی ہے۔ نامعلوم شخص کو قتل کرنے کے بعد بوری میں بند کر کے ڈیم میں پھینکا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چکوال پہنچا دی۔ صدر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم مسخ شدہ لاش کی بھی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔