این 60 سے راجہ یاسر سرفراز پی ٹی آئی کے حتمی اُمیدوار ہیں۔ کارکن الیکشن کی تیاری کریں.. اسد علی شاہ

چکوال کے نوجوان پُرانے سیاسی مافیا سےآئندہ الیکشن میں چکوال کو آزاد کرا لیں ۔۔۔۔۔موجودہ ملکی تناظر میں ضلع چکوال میں بھی پارٹی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام ورکرز الیکشن کی صف بندی کر لیں۔ اس مرتبہ چکوال کی نوجوان قیادت کا مقابلہ پُرانے سیاسی پردھانوں سے ہو گا۔ یہ بات پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سیکرٹری پولیٹیکل ٹرییینگ سید اسد علی شاہ نے ضلع سے آئے ہوئے ورکرز سے ملاقات میں کی ۔ بعد ازاں اپنے اخباری بیان میں اسد شاہ کا کہنا تھا کہ راجہ یاسر سرفراز کی قیادت میں تمام پی ٹی آئی متحد ہے اور الیکشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ الیکشن پولنگ ایجنٹس کی ٹریینگ کا کام جلد شروع کر رہے ہیں۔