بسم اللہ فارم ہاؤس کلر کہا رکو غیر قانونی تعمیرات کام سے روک دیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار

چکوال۔کروڑوں روپے کی مالیت سے شروع کیے جانے والے بسم اللہ فارم ہاؤس کلر کہا رمیں غیر قانونی تعمیرات کاکام روک دیاگیا، جس کے نتیجہ میں عوام کی طرف سے کروڑوں روپے کی سرمایہ ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار چوہدری عبدالماجد نے کلر کہار کے نواحی علاقے میں فارم ہاؤسز کے نام پر رہائشی منصوبے میں کام فوری طور پر روک دینے کا حکم دیا ہے کہ وہ ہر قسم کی خرید وفروخت بھی فوری طور پر بند کردیں۔ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلر کہار نے پانچ ہزار کنال رقبے پر فارم ہاؤسز کی سکیم شروع کی ہے اور اس کیلئے قومی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں بڑے بڑے اشتہارات دے کر کروڑوں روپے اکٹھے کیے ہیں۔ قوائد و ضوابط کے مطابق بسم اللہ فارم ہاؤسز کلر کہار نے ضلع کونسل چکوال سے ابھی تک این او سی حاصل نہیں کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار چوہدری عبدالماجد نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلر کہا رمیں کسی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں ۔ اے سی کلر کہار نے مزید بتایا کہ مذکورہ فارم ہاؤسز میں کام بند نہ کیا گیا تو فارم ہاؤسز کی انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ اُدھر فارم ہاؤسز کے ترجمان کے مطابق این او سی کیلئے درخواست ضلع کونسل کو دی ہوئی ہے اور جلد این اوسی حاصل کرلیا جائے گا۔