چکوال میجر جنرل فیض حمید کے بھائی چوہدری سکندر حیات کو آبائی قصبہ لطیفال میں سپردخاک کردیاگیا

ڈھڈیال(نمائندہ خصوصی)جی او سی پنوں عاقل میجر جنرل فیض حمید اور چوہدری نجف حمید پٹواری کے چھو ٹے بھائی چوہدری سکندر حیات ٹریکٹر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ وہ جمعہ کی صبح اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہے تھے اچانک ٹریکٹر کے الٹ جانے کے باعث وہ نیچے دب گئے ۔ ٹریکٹر کے الٹتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور انہیں ٹریکٹر کے نیچے سے نکالا لیکن وہ شدید ضربات سے جانبر نہ ہو سکے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قصبہ لطیفال میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال ،ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے صاحبزادے چوہدری حیدر سلطان ، رہنما تحریک انصاف چوہدری علی ناصر بھٹی، ڈی سی او چکوال محمودجاوید بھٹی، ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ ، صدر ڈسٹر کٹ بار چکوال خواجہ اصغر فاروق، سابق جسٹس محموداختر، میجر جنرل حافظ مسرور احمد، بریگیڈیئر نجب علی خان ، کرنل (ر) ریاض منہاس، محکمہ مال کے افسران ، عسکری شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔