ضلع پولیس چکوال کیلئے نئی یونیفارم آگئی۔ڈی پی او عادل میمن نے سینئر پولیس اہلکاروں میں نئی یونیفارم تقسیم کی

چکوال(زمرے خان سے)ضلع پولیس چکوال کیلئے نئی یونیفارم آگئی۔ ڈی پی او عادل میمن نے جمعرات کے روز کچھ سینئر پولیس اہلکاروں میں نئی یونیفارم تقسیم کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس عوام کے جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں خرچ کرے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ2ہزار350 اہلکاروں کیلئے نئی یونیفارم چکوال پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ۔چکوال ضلع بھر کے پولیس اہلکار ان کو اطلاع کردی گئی ہے کے پولیس لائن میں ریسورس مینیجمنٹ سینٹر سے یونیفارم حاصل کر سکتے ہیں۔عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام جوانوں سے یہ خطاب کرتے ہو ئے مزید کہا کہ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور سے خصوصی طور پر اپنی فورس کیلئے یہ نیا تیار شدہ یونیفارم منگوایا ہے اور آئیندہ بھی میری یہ کوشش ہوگی کہ جو بھی پولیس ملازمین کے لئے سرکاری طور پر مراعات دی جاتی ہیں جلد از جلد انکا حصول ممکن بنا کر آپ کے حوالے کر دی جائیں۔