چوآسیدن شاہ گھر سے بھاگنے والے چار بچوں کو پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا

چوآ سیدن شاہ ضلع چکوال سے گھر سے بھاگنے والے چار بچے احتشام اسلم، ہارون شعبان، محمد فاروق اور محمد طیب چند روز قبل اپنے گھر سے بھاگ گئے تھے۔
منڈی بہاؤالدین(طارق محمود بھٹی ) ضلع چکوال کے علاقہ چوآ سیدن شاہ کے رہائشی چار بچے احتشام اسلم ، ہارون شعبان ، محمد فاروق اور محمد طیب کو والدین نے تعلیم کیلئے وہاں ایک مدرسہ میں داخل کروا رکھا تھا لیکن بچے مدرسہ میں پڑھنا نہیں چاہتے تھے جس پر چند روز قبل چاروں لڑکے گھر سے بھاگ کر منڈی بہاؤالدین کے علاقہ میں آ گئے والدین نے چوآسیدن شاہ پولیس کو بچوں کی تلاش کیلئے درخواست دی جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معلوم ہوا کہ لڑکے منڈی بہاؤالدین کے علاقہ میں ہی جس پر والدین نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے رابطہ کیا جس پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انشاء4 اللہ آپ کے بچوں کہ تلاش کر کے آپ سے ملوایا جائیگا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے فوری طور پر ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق اور ایس ایچ او سٹی ممتاز احمد گل کو خصوصی ٹاسک دیا اور سخت ہدایات جاری کی کہ بچوں کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جس پربچوں کی تلاش کے سلسلہ میں پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں بچوں کو تلاش کرلیا اور انہیں والدین کے حوالے کر دیا۔