ڈھڈیال کی خبریں

ڈھڈیال(نمائندہ خصوصی)ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہرا قبال امریکہ کے ایک ماہ کے نجی دورہ کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔ دورہ میں انہوں نے اپنا طبی معائنہ بھی کرایا ۔ اب انہوں نے اپنے رابطوں اور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈھڈیال(نمائندہ خصوصی)چیئرمین بن قطب فاؤنڈیشن بشیر ملک نے الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے سالانہ چیرٹی ڈنر میں شرکت کی جس میں انہوں نے متعدد اہم شخصیات سے بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ عشائیہ کے اختتا م پر لیے گئے گروپ فوٹو میں ڈائریکٹر ’’اخوت‘‘ ڈاکٹر اظہارالحق قریشی ، ڈاکٹر امجد ثاقب اور الاحسان ٹرسٹ کے صدر نثاء اللہ ان کے ہمراہ ہیں۔ ۔dhudialphoto2 (2)

ڈھڈیال(نمائندہ خصوصی)ڈھڈیال کے مقامی صحافیوں راؤ زاہد علی اور راؤ ناہید سلیم کی ہمشیرہ انتقال گرگئیں انہیں گزشتہ رات سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بھیکو منڈی بہاؤالدین میں سپردخاک کردیا گیا ۔ نمازجنازہ میں سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ڈھڈیال(نمائندہ خصوصی)چوہدری غلام عارف کی والدہ محترمہ اورمسلم لیگ ن یوتھ ونگ بحرین کے صدر شہزاداحمد ملک کی پھوپھی انتقال کرگئیں۔انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان موہڑہ شریف میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیت سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی