دندہ شاہ بلاول کے قریب مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2جاں بحق 23 افراد زخمی

چکوال(زمرے خان سے) کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ تلہ گنگ کے علاقے دندہ شاہ بلاول کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثےکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہیی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کردیا، حادثہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجا سے پیش آیا