نوازشریف کی نااہلی کی خوشی پر چکوال کے علاقے دلہہ میں 8افرادنے ٹنڈ کرالی

چکوال(زمرے خان سے)نااہل نوازشریف کے ایک دفعہ پھر نااہل ہونے کی خوشی میں دلہہ کے مشہور معروف نائی محمد قدیر المعروف سیم فصی کی فخریہ پیشکش نوازشریف سٹائل کی ٹنڈ پہلے آؤ پہلے ٹینڈ کراؤ۔دور سے آنے والے حضرات دو دن پہلے بتائیں گے۔ہیر کٹر اینڈ ٹنڈ ریسرچ سنٹر قصبہ دلہہ کے محمد قدیر نے اس سلسلے میں مختلف ٹنڈوں کے ریٹ مقرر کر دیے ہیں جس کے مطابق گو نواز گو والی ٹنڈ 500 روپے میں,نااہل ٹنڈ 400 سو میں۔تاحیات نااہل ٹنڈ 1000 روپے میں اور پارٹی صدارت سے نااہل ٹنڈ خدا واسطہ کی جاتی ہے۔ جمعرات کے روز 8 افراد نے ٹنڈ کروا کے نواز شریف کی نااہلی پر خوشی کا اظہار کیا اور محمد قدیر نے ان کے ہمراہ سیلفی بنائی۔