تلہ گنگ کچہری میں دوسگھے بھائیوں کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

چکوال (زمرے خان سے )احاطہ کچہری تلہ گنگ میں دو سگھے بھائیوں کو پرانی دشمنی کے تنازعے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔مقتولین غلام دستگیر اور اسکا بھائی غلام حبیب کو قتل کے مقدمے میں پیشی کے لیے پولیس گاڑی میں تلہ گنگ عدالت لایا گیا تھا۔پولیس اہلکار دونوں ملزمان بھائیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے جا رہے تھے کہ اچانک تین مسلحہ افراد آئے۔اور دونوں ملزمان کو گولیاں مارکر قتل کر دیا۔اس موقع پر پولیس اہلکارپیشی پر لائے گئے ملزمان کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔مقتولین ملزمان کا تعلق قصبہ بدھڑ ونہار سے ہیں۔اور ملزمان نے دوسرے فریق کے چارافراد قتل کر رکھے ہیں۔اور یہ اسی دشمنی کا شاخصانہ بتایا جاتا ہے۔