تلہ گنگ میانوالی روڈ پر پدھڑ ونہار کے قریب بس اورکنٹینرمیں ٹکرچار افراد جاں بحق ۔11زخمی

چکوال(زمرے خان سے)تلہ گنگ میانوالی روڈ پر پدھڑ ونہار کے قریب ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم۔حادثہ کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق ۔11زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی۔اور بس کے باڈی کو کاٹ کر زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ پہنچایا۔مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔تلہ گنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


ایک اور حادثہ پشاور سے لاہور جانے والی بس کو موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب اس وقت پیش آیا جب آگے جاتے ہوئے ٹریلر کو پیچھے سے بس نے ٹکر مار دی۔اس حادثے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوئے۔بس کی ہوسٹس بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی۔بس ڈرائیور کو بس کا اگلا حصہ کاٹ کر باہر نکالا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔